اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حاکم الزاملی نے حید العبادی کی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ داعش کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد پر ہرگز بھروسہ نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ عراقی حکومت کو اپنی فوج اور عوامی رضاکاروں پر بھروسہ کرکے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد پر بھروسہ کرنا وھم و خیال سے بڑھ کر نہیں ہے۔ واضح رہے بہت سے ماہرین کا کہنا ہےکہ شام و عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کاروائياں شام میں مداخلت کرنے کا بہانہ ہے۔
۔سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالیہ نصیف نے کہا ہے کہ حکومت بغداد کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کی حمایت کی بنا پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے خلاف عالمی عدالتی اداروں میں مقدمہ دائر کرے۔ انہوں نے کہاکہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی وسیع حمایت کی وجہ سے ہی تکفیری عناصر نے دیگر علاقوں بالخصوص عراق میں بھی حملے شروع کردئے۔ عالیہ نصیف نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے مل کر شام میں القاعدہ اور جبھۃ النصرہ جیسے دہشتگردوں کے ذریعے جنگ چھیڑی اور علاقے میں انتھا پسندی کی آگ بھڑکائي ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے القاعدہ ہی کی میراث ہے شام و عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائي ہے۔
.......
/169